ٹنگمرگ//کووڈ کی تیسری لہر میں مثبت کیسوں میں اضافے کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے جہاں پورے ضلع میں ہفتہ وار لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں لایا وہیں سب ڈویژن گلمرگ میں ہفتہ وار لاک ڈوان کے تحت سخت بندشیں عائد رہیں، لوگوں کو چلنے پھرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔ لاک ڈائون کے نتیجے میں جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا وہیں سب ڈویژن میں تمام بازار مکمل طور بند رہے جبکہ سیاحوں کی گاڑیوں میں سوار مناسب تصدیق کے بعد سرینگر سے گلمرگ اور گلمرگ سے سرینگر دھوڑتی ہوئی نظر آئیں۔
کپوارہ میں لاک ڈائون سختی سے نافذ | ڈپٹی کمشنر کی رہنما خطوط پرعمل آوری کرنے کی ہدایت
جموں// ضلع مجسٹریٹ کپوارہ کے جاری کردہ حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ضلع بھر میں ویک اینڈ لاک ڈائون سختی سے عملایا گیا ہے ۔ کووِڈ معاملات کا سلسلہ توڑنے کے لئے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حمل سے بچنے کے لئے پابندیاں لگائی گئی ہیں۔لاک ڈائون کے کامیاب عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے کپواڑہ ، ترہگام ، سوگام ، ہندواڑہ ، کرالپورہ ، ٹنگڈار اور دیگر مقامات سمیت مختلف تحصیل صدر مقامات میں ڈیوٹی مجسٹریٹ اور پولیس دستے تعینات کئے گئے ہیں۔بازاروں میں صرف ضروری اور ہنگامی خدمات کی اِجازت ہے۔اِس سے قبل ضلع مجسٹریٹ کپواڑہ نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں ویک اینڈ کے دوران غیر ضروری نقل و حمل پر مکمل پابندی اور رات 9 بجے سے صبح 6بجے تک روزانہ رات کا کرفیو نافذ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔حکمنامے میںمزید کہا گیا ہے کہ تمام کالج ، سکول ، پولی تکنیک ، آئی ٹی آئی ، کوچنگ سینٹر برائے سول سروسز، اِنجینئرنگ اور این اِی اِی ٹی کو آن لائن درس و تدریس کا ذریعہ اپنا نا ہوگا اور ذاتی طور پر کو ئی درس و تدریس نہیں ہوگی ۔اِس حکمنامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِ ڈمناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ( پر سختی سے عمل کیا جائے اور اس کی پیروی نہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔