مشتاق الحسن
ٹنگمرگ// سب ڈوثرن ٹنگمرگ کے اوگمونہ کنزر سے تعلق رکھنے باسط احمد چوپان ولد غلام حسن چوپان نے کنزر علاقے کے درالعلوم رحمت آباد سے حافظ قرآن مکمل کرلیاہے۔انہیں ایک تقریب کے دوران عزت افزائی کی گئی اور دستار بندی کی گئی ۔علاقے ٹنگمرگ کی دینی تنظیموں اور سول سوسائیٹی نے باسط احمد کوقرآن حفظ کرنے پر مبارکباد دی ہے۔