کپوارہ//گزشتہ سال سے اب تک چوکی بل کر نا ہ سڑک پر برفباری کے دوران کئی انسانی جانیں تلف ہوئی ہیں ۔یہ شاہراہ کرناہ تحصیل کو ضلع صدرمقام کے ساتھ جوڑنے کا واحد زمینی رابطہ ہے ۔چوکی بل کرناہ سڑک پر بار بار حادثات کے نتیجے میں کرناہ میں آج تک درجنو ں مظاہرے ہوتے رہے کیونکہ نستہ ژھن گلی ایک موت کا کنواں تصور کیا جاتاہے ۔لوگو ں کا ما ننا ہے کہ اگر حکومت اس معاملہ کو سنجیدگی سے لے گی تو اس طرح کے حادثات کو روکا جا سکتا ہے ۔کرناہ ،کیرن اور مژھل کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ اگر عوامی سہولیات کی طرف نظر ڈالی جائے تو وہ بھی موسم کے مزاج کے تابع ہوتے ہیں تو ایسے موسم میں حکومت کی ترقی کے سارے دعوئو ں کی قلعی کھل جاتی ہے ۔معلوم رہے کہ گزشتہ5برسو ں کے دوران خراب سڑکو ں کی وجہ سے کرناہ علاقہ میں 2سو سے زائد انسان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔علاقے کی آبادی چوکی بل ٹنل کی تعمیر کا مطالبہ کررہے ہیںلیکن سرکار نے کبھی بھی اس مطالبے کو سنجیدگی کے ساتھ نہیں لیا ۔
ٹنل کب تعمیر ہوگی؟،کرناہ کے عوام کا مطالبہ
