ٹرین کی زد میں آ کر عدم شناخت شخص ہلاک، ریلوے اہلکار زخمی

پلوامہ// جموں وکشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں بدھ کے روز تیز رفتار ریل گاڑی نے ایک نامعلوم شخص کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز کاکہ پورہ پلوامہ میں ایک شخص ریلوے ٹریک کے نزدیک چل رہا تھا کہ اسی اثنا میں ریلوے گاڑی بڑی تیزی کے ساتھ اُس کی اور آئی ۔
 
 
انہوں نے بتایا کہ موقع پر تعینات ریلوے پولیس اہلکار شبیر احمد نے مذکورہ شخص کو بچانے کی انتھک کوشش کی جس دوران وہ زخمی ہوا تاہم ریل گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم شخص موقع پر ہی از جان ہوا۔
 
 
اُن کے مطابق زخمی ایس پی او کو علاج ومعالجہ کی خاطر سری نگر منتقل کیا گیاہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔