بلال فرقانی
سرینگر// ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر غیر پیشہ ورانہ طرز عمل میں ملوث دیکھے جانے کے بعد حکام نے ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ٹریفک دیہی کشمیر، رویندر پال سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں معتبر ذرائع سے ہفتہ کو ایک ویڈیو موصول ہوا جس میں ٹریفک دیہی کشمیر میں تعینات ایک ٹریفک پولیس اہلکار مبینہ طور پر غیر پیشہ ورانہ طرز عمل میں ملوث دیکھا گیا تھا۔بیان میں کہا گیا، ’’اس کے جواب میں، ایس ایس پی ٹریفک دیہی کشمیر کی جانب سے ابتدائی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا اور پہلی نظر میں انکوائری میں ملوث ٹریفک اہلکاروں اور اس کے نگران اہلکار کی جانب سے سنگین بدانتظامی کا انکشاف ہوا ہے۔‘‘دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے ٹریفک پولیس لائنز رورل کشمیر سے منسلک کر دیا گیا ہے جہاں ان دونوں کے خلاف محکمانہ انکوائری کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ “جے اینڈ کے ٹریفک پولیس اپنے کام کاج میں پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کے لیے پرعزم ہے۔”