نیوز ڈیسک
سرینگر//جموںوکشمیر ٹریفک پولیس نے سیاحوں، یاتریوں اور ٹرکوں کی آمد ورفت کے لئے ایڈ وائزری جاری کی ہے تاکہ اَمرناتھ یاتراکے دوران شاہراہ کے سفر ی اوقات اور پابندیوں کے بارے میں مطلع کیا جاسکے۔آئی جی پی ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق جموںوکشمیر کے خالی ٹینکروں اور 10 ٹائروںتک کے ٹرک مغل روڈ سے جموںکی طرف چلیں گے جبکہ تازہ اشیاء سے لدے 10 ٹائروں تک کے ٹرک ترجیحی طورپر جموںکی طرف مغل روڈ کا اِستعمال کریں گے ۔مغل روڈ کے اَوقات بھی صبح 7بجے سے شام 4بجے تک بڑھا دئیے گئے ہیں،فی الحال ٹریفک حکام کی روزانہ کی تشخیص سے مشروط ہے۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ این ایچ۔44 کے راستے 10 سے زیادہ ٹائر والے ٹرک نیشنل ہائی وے ۔44 سے چلیں گے ۔تازہ اشیاء سے لڈے 10 سے زیادہ ٹائروں والے ٹرکوں کو دوپہر 2بجے سے پہلے جکھنی ناکہ اور قاضی گنڈ ناکہ پہنچ جانا چاہیے ۔ اِس میں کہا گیا کہ یہ ٹرک الگ سے کھڑے کئے جائیں گے اور جب ٹریفک چھوڑ دیا جائے گا تو انہیں ترجیح دی جائے گی۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یاترا قافلوں کے علاوہ وادی کشمیر میں یاتریوں اور سیاحوں کی کی نقل و حمل کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ وادی کشمیر میں صرف صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کریں اور اَپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں تاکہ اس وقت کے اندر اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ٹریفک ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر یاتری اورسیاح مقررہ وقت یعنی شام 6 بجے تک کے اندر اپنی منزل تک پہنچنے میں ناکام رہتے ہیں تو سیکورٹی فورسز ایسے یاتریوںاورسیاحوں کو رات کے لئے قریب ترین لاجمنٹ سینٹر میں روک دیں گے۔