مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے ڈھرانہ و گردو نواح علاقہ کی عوام ٹرانسپورٹروں کی لا قانونیت سے انتہائی پریشان ہو چکے ہیں ۔مکینوں نے ٹریفک حکام اور اے آر ٹی او پونچھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ نہ تو گاڑیوں کا معائینہ کیا جارہا ہے اور نہ ہی ٹریفک قاعدہ پر عمل کیلئے کوئی کارروائی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ڈھرانہ اور ملحقہ علاقہ میں چلنے والی اکثر مسافر گاڑیوں کے ڈرائیور بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلا رہے ہیں جبکہ گاڑیوں کے کا غذات بھی نہیں ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک حکام کی غفلت کی وجہ سے مسافر گاڑیوں میں انتہائی درجے کی اور لوڈنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے مسافرروں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا رہتا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ علاقہ کی سڑکوں پر خصوصی ناکے لگاکر ڈرائیوروں کیخلاف شکنجہ کسا جائے ۔