پونچھ //جموں وکشمیر پولیس نے پونچھ میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کے سلسلہ میں مختلف علاقوں میں ناکے لگائے۔ٹریفک پولیس ٹیم نے ایس او محمد عارف چوہدری کی قیادت میں بتاڑ نالہ میں مادر مہربان پل کے قریب ناکہ لگا کر قاعدہ کی خلاف ورزی کرنے والی کئی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کے کے چالان کاٹے اور ہزاروں روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔پولیس نے اس خصوصی مہم کے دوران گاڑیوں میں کوڈ انیس کے احتیاطی تدابدیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی شکنجہ کسا اور کئی لوگوں کے چالان کاٹے ۔پولیس آفیسرنے بتایا کہ کہ پونچھ میں سے گزشتہ کئی دنوں سے کوڈ انیس کے مثبت معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ احتیاط بھی نہیں کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اعلیا افسران کی ہدایت پر خصوصی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔انہوں نے ڈرائیوروں و گاڑیاں کے مالکان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ قاعدہ پر سختی کیساتھ عمل کریں ،ورنہ قانون کیخلاف گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔