حسین محتشم
پونچھ//ضلع پونچھ میں ٹریفک پولیس کی ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔اس دوران ٹریفک پولیس نے خصوصی ناکے لگا کر گاڑیوں کی ہائی سیکورٹی نمبر پلیٹ کو چیک کیا، اسکے علاوہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے چالان بھی کاٹے گئے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہر صورت ٹریفک قوانین کی پاسدرای کرنے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک کے احکاماتِ کی روشنی میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی۔اس دوران ٹریفک قوانین خصوصا ون ویلنگ ،اوور سپیڈنگ، لین اور لائن ڈسپلن، بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کے لئے مصروف عمل ہیں ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کے تحت موٹر سائیکل سواروں جرمانے کے چالان ٹکٹ جاری کئے جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے ، لین ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔متعلقہ افسران نے بتایا کہ پونچھ کی مختلف سڑکوں پر ناکے لگا کر مہم میں تیزی لائی جارہی ہے ،اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر ضرروی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی۔پولیس کی اس خصوصی مہم کا مقصد شہریوں کو حادثات سے محفوظ بناتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔لہذا شہریوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔