راجوری//موٹروہیکل ڈیپارٹمنٹ نے قصبہ راجوری کے منڈی علاقہ میں ٹریفک قواعدکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم چلائی ۔اس دوران ٹیم کی قیادت انسپکٹر رانجیوبھسین اورنگرانی اے آرٹی اوراجوری نیرج شرماکررہے تھے۔اس دوران غلط جگہوں پرپارک کی گئی متعددگاڑیوں کوکرین کے ذریعے اٹھایاگیااورقواعدکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔کشمیرعظمیٰ سے بات کرتے ہوئے ایم وی ڈی انسپکٹرراجیوبھسین نے کہاکہ کچھ لوگ سڑک کے کنارے گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام لگ جاتاہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ راجوری میں ٹریفک بدنظمی سے بچنے کیلئے متعلقہ حکام کو تعاون دیں۔