ڈوڈہ //ٹریفک خلاف ورزیوں کی بدعت کا خاتمہ کرنیاور لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے محکمہ ٹریفک نے بٹوت ڈوڈہ کشتواڑ قومی شاہراہ پر بدھ کے روز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں پر شکنجہ کسا ۔ ڈپٹی ایس پی ٹریفک ڈوڈہ۔کشتواڑ زوہیب حسن کی قیادت میں ایک ٹیم نے29 گاڑیوں کا چالان کیا اور ایک گاڑی کو ضبط کیا۔ٹیم نے عصر ۔کھلینی۔پُل ڈوڈہ میں خاطی ڈرائیوروں سے11600روپے بطور جُرمانہ وصول کیا ۔ کارروائی کے دوران ٹیم نے لوگوں کو کونسلنگ بھی فراہم کی اور انہیں بتایا کہ ٹریفک قوانین کو اپنی سلامتی کے لئے استعمال کیا جا ئے ۔مسافر بردار گاڑیاں چلانے والوں کو اور لوڈنگ نہ کرنے کی ہدایت دی جائے۔اس موقعہ پر ڈرائیوروں کو بتایا گیاکہ وہ ڈرائیونگ کے دوران تمام دستاویزات ساتھ رکھیں۔اعداد و شمار کی تصدیق کرتے ہوئے ڈپٹی ایس پی ٹریفک ڈوڈہ ۔ کشتواڑ زوہیب حسن نے کہا کہ عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے علاوہ انہیں محفوظ ڈرائیونگ کی جانکاری بھی دی گئی۔انہوںنے کہا کہ حُکام ٹریفک خلاف ورزیوں کی حوصلہ شکنی کے لئے متعلقہ قوانین کوسختی سے لاگو کر رہے ہیں۔ ڈپٹی ایس پی نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنا مسافروں اور ڈرائیوروں کی سلامتی کے لئے بھی ضروری ہے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاںمال و جان کو خطرے میں ڈالتا ہے ۔ اسکے علاوہ غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک جام ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مہم ٹریفک خلاف ورزیوں کو درست کرنا ہی نہیں ہے بلکہ عام لوگوں کو انکے نتائج سے بھی باخبر بنانا تھا ۔تاہم ، انہوںنے کہا کہ عام لوگ اس مہم میں بھر پور تعاون دے رہے ہیں