سرینگر// سرکار نے جموں کشمیر اور نئی دہلی کی ٹریجریوں میں بلوں کی وصولی کیلئے30مارچ دوپہر کی حد مقرر کی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری (فائنانشل کمشنر) خزانہ اتل ڈھلوں کی جانب سے جاری آرڈر میں رقومات واگزار کرنے والے افسراں کو مطلع کیا گیا ہے کہ آخری اوقات میں رقومات کے تصرف کی واگزاری کے دبائو سے بچنے اور ٹریجری افسراں کو بلوں کی کاپیوں کے جانچ کیلئے معقول وقت دینے کے مد نظر جموں کشمیر اور دہلی کی ٹریجریوں میں بلوں کی وصولی کیلئے30مارچ دوپہر ایک بجے کی حد مقرر کی گئی ہے۔ آرڈر میں ٹریجری افسراں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ30مارچ دوپہر ایک بجے کے بعد محکمہ خزان کی اجازت کے بغیر کوئی بھی بل وصول نہ کریں۔ حکم نامہ میں رقومات واگزار کرنے والے تمام افسراں کو مشور دیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ ٹریجریوں میں اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی بلیں پیش کریں۔ آرڈر کے مطابق تاہم تنخوائوں،نقد اور دیگر بلوں کو معمول کے مطابق پیش کیا جاسکے۔
ٹریجریوں میں بلوں کی وصولی
