راجوری//مال ، حج و اوقاف اور پارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحمن ویری نے کہا کہ حکومت ریاست کی تینوں خطوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس دوران پونچھ اور راجوری اضلاع کے ترقیاتی منظر نامے کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔وزیر نے ان باتوں کا اظہار مختلف وفود کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ایم ایل اے راجوری قمر حسین چودھری کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات بھی اس موقعہ پر موجود تھیں۔اس سے پہلے راجوری پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے اپنے اپنے مسائل وزیر کی نوٹس میں لائے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت لوگوں کے مسائل سے پوری طرح باخبر ہے اورانہیں حل کرنے کے خاطر خواہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ویر ی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی مختلف سکیموں کی بدولت لوگوں کی طرز زندگی میںنمایاں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔انہوںنے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ فیلڈ کا دورہ کر کے لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کریں۔ایم ایل اے راجوری نے لوگوں کے مسائل غو رسے سننے کے لئے وزیر کاشکریہ ادا کیا اور انہوں نے حکومت کی فلاحی سکیموں پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔دریں اثناء عبدالرحمن ویری نے مال محکمہ کے افسروں اور اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے رول کا دائرہ کار وسیع کریں تاکہ لوگوں کے مشکلات حل ہونے کے ساتھ ساتھ سماج پر مثبت اثرات مرتب ہوسکیں۔اِن باتوں کا اِظہار وزیر موصوف نے پونچھ اور راجوری ضلعوں کی ریوینو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں ایم ایل اے راجوری چودھری قمر حسین نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ فائنانشل کمشنر مال لوکیش جہا، صوبائی کمشنر جموں ہمنت شرما، ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ، ڈی سی پونچھ محمد اعجاز ، کسٹوڈین جموں مشتاق احمد ملک ، سپیشل آفیسر اوقاف راج محمد اور دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔کانفرنس کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنروں نے مال محکمہ کے کام کاج کا خاکہ پیش کیا اور وزیر کو لوگوں کو دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری دی ۔وزیر موصوف نے افسروں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو وقت پر سہولیات بہم کرائیں تاکہ اُنہیں اپنے معاملات حل کرانے کے لئے دھر دھر کی ٹھوکریں نہ کھاناپڑے ۔وزیر نے کہا کہ مال سے متعلق معاملات کو حل کرنے کی طرف خصوصی توجہ دی جانی چاہئیں۔اس دوران مال محکمہ کے گردھاواروں اور دیگر ملازمین نے اپنے مطالبات اُجاگر کئے اور انہیں حل کرنے کے لئے وزیر موصوف کی مداخلت طلب کی۔وزیر نے ملازمین کو یقین دلایا کہ ان کے التوأ میں پڑے تمام ڈی پی سی معاملات کو فوری طور سے حل کیا جائے گا۔ویر ی پٹوار حلقوں میں معقولیت لانے کی بھی متعلقین کو ہدایت دی۔