ویب پورٹل،9نیوز اْردو کے سالانہ کلینڈر کا اجراء

گول//ویب پورٹل ’’نائن نیوز اْردو‘‘نے گزشتہ رو زاپنے سالانہ کیلنڈر کااجرا ء عمل میں لایا۔اِس سلسلے میں جہاں مرکزی دفتر جموں میں رسم اجرائی تقریب کا اہتمام کیا گیا وہیں گول میں بھی ادارہ ’’نائن نیوز اْردو‘‘کے سالانہ کلینڈر کی رسم اجرائی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ایس ڈی ایم گول غیاث الحق بطورِ مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ تحصیلدارگول ، ایس ایچ او گول ، بلاک میڈیکل آفیسر گول بطورِ مہمانانِ ذی وقار شریک ہوئے۔اس کے علاوہ تقریب میں معزز شہریوں نے بھی شرکت کی۔ادارہ ’’نائن نیوز اْردو‘‘ کی جانب سے اِس پہل کو سماجی حلقوں میں کافی سراہا گیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ کلینڈر میں شمسی اور قمری دونوں ایام کو شامل کیا گیا ہے جس نے کلینڈر کو مزید اہمیت کا حامل بنا دیا ہے۔واضح رہے ادارہ ہذا نے کلینڈر کی تقسیم کاری بالکل مفت عمل لائی ہے۔