نئی دہلی//اپنی پارٹی ریاستی جنرل سیکریٹری وکرم ملہوترہ نے نئی دہلی میں آل انڈیا یوتھ ڈائیلاگ2022کے موقع پر آسٹریلیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر این بیگز سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے موصوف کے ساتھ جموں وکشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ این بیگز نے جموں وکشمیر میں ریاستی درجہ کی بحالی اور جلد اسمبلی انتخابات کرانے کی ضرورت پرزور دیا تاکہ منتخب حکومت سابق ریاست کے لوگوں کی فلاح وبہبودی کے لئے کام کرسکے۔ وکرم ملہوترہ نے اُنہیں بتایا کہ حکومت ِ ہند نے پارلیمنٹ کے ایوان میں یہ یقین دلایا ہے کہ جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیاجائے گا۔ وکرم ملہوترہ نے اُنہیں یہ بھی بتایاکہ حد بندی عمل جاری ہے اور اِس کے بعد انتخابات متوقع ہیں۔ بیگز نے جموں وکشمیر میں سیاسی عمل شروع کرنے پر بھی زور دیا اور خطہ میں امن اور حالات پر معمول پر لانے میں دلچسپی ظاہر کی ۔
وکرم ملہوترہ آسٹریلیا کے ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقی
