وکرم ادتیہ سنگھ کی سرتھل ماتا مندرمیں حاضری

کشتواڑ//پہلے نوراترہ کے مقدس موقعے پرسینئرکانگریس لیڈر اورادہم پور۔کٹھوعہ ڈوڈہ پارلیمانی نشست سے کانگریس اُمیدواروکرم ادتیہ سنگھ نے ماتاسرتھل دیوی مندرمیں حاضری دے کرریاست میں امن ،بھائی چارے اور خوشحالی کےلئے دعائیں کیں۔اس دوران وکرم ادتیہ سنگھ مندرمیں موجودعقیدت مندوں کونوراتروں کی مبارکبادپیش کی۔انہوں نے اُمیدظاہرکی کہ نوراتروں کاتہوار ریاست میں امن ،خوشحالی اوربھائی چارے کانیادورلے کرآئے گا۔انہوں نے عقیدت مندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ وقت میں آپسی بھائی چارہ نہایت ضرور ی ہے۔انہوں نے کہاکہ آپسی بھائی چارہ جموں وکشمیرکی قدیم روایات کاحصہ ہے ۔انہوں نے مندرمیں حاضردیتے ہوئے ریاست میں امن،خوشحالی اوربھائی چارے کےلئے دعاکی۔انہوں نے لوگوں پرزوردیاکہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف صف آراہوں ۔