وِکی پیڈیا جموں وکشمیر کا غلط نقشہ ہٹائے: بھارت

سرینگر//وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سے27 نومبر کو ویکیپیڈیا کو صفحہ ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم جاری کیا۔ حکومت کے مطابق یہ علاقائی سالمیت اور بھارت کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔بھارتی حکومت نے ویکیپیڈیا کو ان کے پلیٹ فارم سے ایک لنک ہٹانے کی ہدایت کی ہے جس میں جموں و کشمیر کا غلط نقشہ دکھایا گیا ہے۔یہ حکم نامہ وزارت الیکٹرانکس اور آئی ٹی نے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے تحت جاری کیا ہے۔اس معاملے کو ایک ٹویٹر صارف نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اْجاگر کیا تھا اور حکومت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی نے سے 27 نومبر کو ویکیپیڈیا کو صفحہ ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم جاری کیا۔ حکومت کے مطابق یہ علاقائی سالمیت اور بھارت کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اگر ویکیپیڈیا ان ہدایات پر عمل نہیں کرتی ہے تو حکومت انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن 69 اے کے مطابق پورے پلیٹ فارم تک رسائی کو روکنے سمیت اس کے خلاف سنجیدہ قانونی کارروائی کر سکتی ہے۔ اب تک ویکیپیڈیا نے نقشہ درست نہیں کیا ہے۔)کے این ایس)