سر ی نگر//جے کے ایس سی پی ڈبلیو سی آر کی چیئر پرسن وَسُندرا پاٹھک مسعودی نے کل شالیمار سر ی نگر میں مرکزفلاحِ اطفال کا دورہ کر کے وہاں بچوں کے لئے سہولیات کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے لڑکیوں اور لڑکوں کے ساتھ بات چیت کی اور سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اُنہوں نے کئی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عمارت کے بہتر رکھ رکھائو کو یقینی بنایا جانا چاہیئے اور مکینوں کے لئے سلامتی سمیت صحت اور دیگر سہولیات ہر صورت میں دستیاب رکھی جانی چاہیئے۔