ووٹ شماری سے قبل راجوری اور پونچھ کے قصبوں میں سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت سٹرانگ رومز کے علاوہ دونوں اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر فورسز کی خصوصی نگرانی

سمت بھارگو

راجوری//راجوری اور پونچھ دونوں سرحدی قصبوں میں اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی سے قبل سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کیساتھ ہی سیکورٹی گھیرے کو وسیع کر دیا گیا ہے جبکہ تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔جڑواں اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹوں نے قصبے میں کسی بھی ناپاک عنصر کے داخلے کو روکنے کے لئے چھان بینکی ہدایت جاری کی ہوئی ہیں ۔راجوری ضلع کے پانچوں اسمبلی حلقوں کے لئے گنتی کے مراکز ضلع ہیڈ کوارٹر میں ایک اسکول کی عمارت میں قائم کئے گئے ہیں جبکہ پونچھ کے تین اسمبلی حلقوں کے لئے بھی مرکز پونچھ ضلع ہیڈ کوارٹر میں قائم ہیں۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنما خطوط کے مطابق تمام گنتی مراکز پر تین درجے کی حفاظت کے علاوہ، ان دونوں سرحدی قصبوں کو، جو جڑواں اضلاع کے ضلع ہیڈکوارٹر ہیں، کو فورسز نے مضبوط کر دیا ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے قصبے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں کے ساتھ ایک ہائی الرٹ سیکورٹی پلان بنایا ہے اور ان قصبوں کے راستوں کو موٹر وہیکل چیک پوائنٹس اور پیدل چلنے والوں کے چیک پوائنٹس سے لگا دیا گیا ہے۔اسپیشل کوئیک ری ایکشن ٹیمیں خاص طور پر اسپیشل آپریشن گروپ کو قصبے کے تمام حساس مقامات پر خاص طور پر گنتی مراکز کے آس پاس رکھا گیا ہے۔جڑواں اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس یعنی پونچھ کے وکاس کنڈل اور راجوری کے ابھیشیک شرما نے متعدد احکامات جاری کئے ہیں جن میں گنتی مراکز کے قریب کوئی بھی قابل اعتراض نعرے لگانے کے علاوہ عوامی مقامات اور کھلی سڑکوں پر کوئی بھی جھنڈا یا لاٹھی اٹھانے اور پٹاخے پھوڑنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔جڑواں اضلاع میں 07اور 08اکتوبر کو ڈرائی ڈے منانے کا حکم دیا گیا ہے اور تمام شراب کی دکانیں اور بارز بند کر دئیے گئے ہیں۔