سرینگر/وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں ریپورہ اور اس کے ملحقہ لار نامی علاقے کے باشندو ں نے بدھ کو پینے کے پانی کی عدم دستیابی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مذکورہ علاقے کے بیسیوں باشندوں نے سرینگر۔لیہہ شاہراہ پر دھرنا دیکر حکام کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش کی۔.
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اُن کے علاقے میں کئی روز سے پینے کا پانی میسر نہیں ہے۔ انہوں نے کئی بار متعلقہ حکام کو اس بارے میں مطلع کرکے اپنی مشکلات سے اُنہیں آگاہی دلانے کی کوشش کی تاہم س کا کوئی نتیجہ بر آمد نہیں ہوا۔
بعد ازاں سیول انتظامیہ کا ایک آفیسر اور پولیس نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ اُن کی شکایت کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا۔