عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کے مشیر ناصر اسلم وانی نے بدھ کو کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو سیکورٹی جائزہ میٹنگ میں مدعو کرنا چاہیے تھا۔ صحافیوںسے بات کرتے ہوئے وانی نےکہاکہ ہم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر امن و امان کی تلاش میں ہیں لیکن بنیادی طور پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو مدعو کیا جانا چاہیے تھا کیونکہ وہ امن و امان اور خطے کی سیکورٹی سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں لیکن انہیں( وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو) دوبارہ مدعو نہیں کیا گیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر منوج سنہا بدھ کو یہاں پولیس کنٹرول روم کشمیر میں ایک سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جس میں پولیس، فوج، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔