پونچھ// نیشنل کانفرنس اکائی پونچھ کی جانب سے بلاک سطحی میٹنگ زیر صدارت ضلع صدر باغ حسین راٹھور منعقد ہوئی۔ اس موقعہ پر سابق ممبر قانون ساز اسمبلی پونچھ و صوبائی یوتھ صدر نیشنل کانفرنس جموں اعجاز احمد جان نے حکومت کو ہر محاذ ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ عوام کے ساتھ اسمبلی انتخاب 2014 کے دوران کئے گئے وعدے بھول چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو اپنے تحریر کردہ اقرار نامہ پر عمل کرنا چاہئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیشنل کانفرنس کے دور میں تاریخی کام کئے گئے جو ابھی بھی عوام کے سامنے ہیں۔ اس موقعہ پر ضلع صدر باغ حسین راٹھور، اسحق خان، پیر عنایت، سید خورشید، صوفی قیوم،سورجن سنگھ، عبدالاحد بٹ، سراج الدین، عبدالاحد کامریڈ، شبیر احمد، سلیم کھاری، یوصف، آزاد چوہان، محمد شفیع، اسمٰعیل بٹ، منظور مائر، عبدالجبار، بشیر میر، محمد اکبر پڑے، عزیز احمد، چوہدری غنی، محمد دین، راجو ٹھاکر، نیشو شرما، نصیر راٹھور،سائیں رشیدوغیرہ بھی موجو دتھے ۔