Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

وزیر اعلیٰ کی قومی ٹور آپریٹرز انجمن سے ملاقات جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال

Mir Ajaz
Last updated: June 17, 2025 11:31 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر // وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو انڈین ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کے ایک وفد سے بات چیت کی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر کہا،’’ہم آئی اے ٹی او کی موجودگی یقین دِلاتی ہے کہ ہم صحیح راستے پر ہیں۔‘‘اُنہوں نے اِس سال کے شروع میں پیش آئے دہشتگردی کے المناک واقعے کا ذِکر کرتے ہوئے کہا،’’اسے بدقسمتی کہنا ایک چھوٹی سی بات ہوگی۔ یہ صرف 26 کنبوں پر ہی نہیں بلکہ بہت سے لوگوں کے اعتماد پر بھی اثرانداز ہوا۔ جب سیزن امید افزا نظر آ رہا تھا‘‘۔وزیر اعلیٰ نے سیاحتی شعبے کی بحالی پر اُمید کا اِظہار کرتے ہوئے کہا،’’2022 کے سیزن سے سیاحوں کی آمد میں نمایاں اِضافہ دیکھا گیا۔ سرینگر کی رونق، چھتوں پر سامان لئے ٹیکسیاں پہلگام، گلمرگ اور دیگر مقامات کی طرف جاتے ہوئے دیکھ کر حوصلہ ملا۔‘‘اُنہوں نے کہا ،’’ہمارا مقصد یہ نہیں کہ سیاح صرف ایک بار آئیںبلکہ بار بار آئیں،اِس کے لئے آپ کی آرا ضروری ہے تاکہ تجربے کو بہتر بنایا جا سکے، بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی جا سکے اور مہم جوسیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔‘‘وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جموں و کشمیر میں نو نئے سیاحتی مقامات کی ترقی پر کام جاری ہے اور اِس سلسلے میں مرکزی حکومت کے ساتھ قریبی اِشتراک کیا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے بنیادی ڈھانچے اور کنکٹویٹی کے بارے میں کشمیر کے لئے نئی ٹرین سروس کی مقبولیت کا ذکر کیا اور وزارتِ ریلوے سے صلاح مشورہ کر کے ٹرین کی تعداد اور لمبائی میں اضافے کا وعدہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے ان مقامات کو دوبارہ کھولنے کی اہمیت پر زور دیا جو سانحے کے بعد عارضی طور پر بند کئے گئے تھے۔اُنہو ں نے کہا،’’یہ عمل شروع ہو چکا ہے۔ یہ صرف سیاحوں کے لئے نہیںبلکہ ہمارے اپنے اعتماد کی بحالی کا بھی معاملہ ہے۔‘‘اُنہوں نے مہم جوئی سیاحت کے اِمکانات پر بات کرتے ہوئے کہا،’’پہلگام کی بیتاب ویلی اور گلمرگ میں زِپ لائننگ، ماؤنٹین بائیکنگ اور سمر ٹریکنگ جیسے نئے خیالات پر کام ہو رہا ہے،ہم قومی سطح کے ایڈونچر انفراسٹرکچر فراہم کنندگان کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ان خیالات کو عملی شکل دی جا سکے۔‘‘ عمر عبداللہ نے آئی اے ٹی او کی جانب سے رواں برس کے آخر میں ایک پروموشنل ٹوراِزم ایونٹ کے انعقاد کی تجویز کا خیر مقدم کیا اور کہا ،’’ہم جموں و کشمیر سے سرکاری و نجی سطح پر ایک نمائندہ وفد اس ایونٹ میں بھیجنے کے منتظر ہیں تاکہ وادی کی سیاحتی خوبصورتی کو دُنیا کے سامنے پیش کیا جا سکے۔‘‘صدر آئی اے ٹی او روی گوسین نے اَپنے خطاب میں کشمیر کی پروموشن کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا،’’ ہم کشمیر کی خوبصورتی اور ثقافت کو دُنیا بھر میں اُجاگر کرنے کے لئے پُرعز م ہیں۔‘‘اِس سے قبل بات چیت کے دوران آئی اے ٹی او وفد نے وادی کے اَپنے حالیہ دورے کے دوران بالخصوص 22 ؍اپریل کے بائسرن دہشتگرد حملے کے بعد سیاحتی بحالی کے سلسلے میں مشاہدات، تاثرات اور تجاویز بھی پیش کیں ۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں
چرارشریف میں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز
سپورٹس

Related

کشمیر

شہر میں گندے پانی کی سپلائی ، ٹیسٹنگ رپورٹوں میں انکشاف

July 19, 2025
کشمیر

فی طالب علم پر ایک سال میں 1 لاکھ روپے خرچ اساتذہ کو بہتر نتائج کیلئے جوابدہ بنانے کا فیصلہ

July 19, 2025
کشمیر

سی آئی کے کی کارروائی،10 افراد گرفتار

July 19, 2025
کشمیر

سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس دراندازی مخالف گرڈمضبوط

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?