سرینگر/سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریند رمودی اور بھاجپا صدر امت شاہ نے ملکر ایک جیتنے والی الائنس قائم کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کے اختتام پر سامنے آنے والا یگزٹ پول بالکل صحیح تھا۔
عمر نے ایک ٹویٹ میں لکھا''تو ایگزٹ پول بالکل صحیح تھا۔اب وقت ہے بھاجپا اور این ڈی اے کو بہترین کارکردگی پرمبارکباد دینے کا۔مودی اور امت شاہ کو یہ کریڈت جاتا ہے کہ انہوں نے ملکر ایک جیتنے والی الائنس بنائی اور پیشہ ورانہ الیکشن مہم چلائی۔''
لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ووٹ شماری آج صبح سے جاری ہے جس کے دوران مودی کی بھاجپا شاندار کامیابی کی راہ پر گامزن دکھائی دے رہی ہے۔