عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا انتخابات کے اعلان سے چند دن پہلے 3 مارچ کو مرکزی وزرا ء کونسل کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزرا ء کونسل کی میٹنگ چانکیہ پوری ڈپلومیٹک انکلیو میں ہونے والی ہے۔وزیر اعظم وقتاً فوقتاً کلیدی پالیسی امور پر تبادلہ خیال کرنے، مختلف اقدامات کے نفاذ کے بارے میں رائے حاصل کرنے اور حکمرانی کے معاملات پر اپنے وژن کو شیئر کرنے کے لیے وقتاً فوقتا ًپوری وزرا کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے رہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کے انعقاد کے لیے مختلف ریاستوں کی تیاریوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ انتخابات کے شیڈول کا اعلان آئندہ ماہ کسی وقت متوقع ہے۔2014 میں، الیکشن کمیشن نے 5 مارچ کو نو مرحلوں والے لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا اور 16 مئی کو نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔2019 میں، پولنگ پینل نے 10 مارچ کو سات مرحلوں والے لوک سبھا انتخابات کا اعلان کیا تھا اور 23 مئی کو نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔