مرزاپور// اترپردیش میں مرزا پور میونسپل کارپوریشن کو وزیر اعظم رہائش گاہ اسکیم (شہری) میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے ضمن میں ملک میں اول مقام ملا ہے۔جبکہ دوسرا مقام جھارکھنڈ کے جھمری تلیا میونسپل کارپوریشن کو اور تیسرا مقام چھتیس گڑھ کے ڈوگر نگر کونسل کو ملا ہے۔اترپردیش میں صفائی کا ماڈل رہ چکیمرزاپور میونسپل کارپوریشن نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔ اس بار وزیر اعظم کی جھونپڑیوں اور کچے مکانات کو پکا کرنے کی اسکیم کے لئے مرزاپور میونسپل کارپوریشن کو اول مقام ملا ہے۔ نئے سال پر کلکٹریٹ واقع این آئی سی میں ویڈیو کانفرنسنگ سے منعقد پروگرام میں ا ڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ یو پی سنگھ نے اس کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔