سرینگر// انتظامیہ نے محکمہ مال میں وزیر اعظم پیکیج کے تحت درجہ چہارم کے80ملازمین کی تقرری عمل میں لائی۔محکمہ مال کے کمشنر سیکریٹری وجے کمار بدوری کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ یہ عارضی تقرری جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں وزیر اعظم خصوصی پیکیج کے تحت کی جا ری ہے۔ تعینات کئے گئے ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کے پاس تمام اسناد لیکر21روز میں رپورٹ کریں۔ اس بات کی وضاحت بھی کی گئی ہے کہ ان ملازمین کی تنخواہ تب تک واگزار نہیں کی جائے گی جب تک انکی اطمنان بخش رپورٹ پیش نہیں ہوگی۔