یو این آئی
سرینگر//جموں وکشمیر وقف بورڈ چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے ریاست کا درجہ بحال کرنے کے وزیر اعظم کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے لیڈران وعدئے کے پکے ہیں۔لاسی پورہ پلوامہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر درخشان اندرابی نے کہاکہ جموں وکشمیر کو بہت جلد ریاست کا درجہ واپس ملے گا۔انہوں نے کہا:’وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے ریاستی درجے کی بحالی کا وعدہ پتھر کی لکیر ہے اور اس پر بہت جلد عملدرآمد بھی ہوگا۔