ودھپورہ ہندوارہ میں پانی کی عدم دستیابی

 
کپوارہ//ودھپورہ ہندوارہ میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر لوگوں نے احتجاج کیا ۔ودھپورہ میں مرد و زن نے صاف پانی کی عدم دستیانی کے خلاف کپوارہ سوپور سڑک پر دھرنا دیا جس کے نتیجے میں گاڑیو ں کی نقل و حمل متاثر رہی ۔انہوںنے کہاکہ ودھپورہ میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران پینے کے صاف پانی کی وجہ سے لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔احتجاجی لوگو ں نے کہا کہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی کا معاملہ محکمہ آ ب رسانی کی نو ٹس میں بھی لایا گیالیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔احتجاجیوں کا کہنا ہے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے خواتین کو ندی نالو ں سے گندہ پانی حاصل کر نا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کئی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے ۔اس دوران ایس ایچ او ہندوارہ نے احتجاجی لوگو ں کو یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ محکمہ آ ب رسانی کے اعلیٰ حکام کی نو ٹس میں لائیں گے اور اس کا ازالہ کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کو بھی جانکاری فراہم کریں گے جس کے بعد لوگو ں نے احتجاج ختم کیا ۔