وجے کمارکا ٹی آر سی سرینگر کا معائینہ

 سرینگر//گورنر کے مشیر کے وجے کمار نے کل ٹی آر سی سرینگر کا معائینہ کیااور دربار مو ملازمین کے لئے وہاں انتظامات کا جائزہ لیا ۔جے کے ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر عاصف حمید خان اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔انہوں نے وہاں قائم رسوئی گھر اور دیگر اہم حصوں کا معاینہ کیا اور ملازمین کیلئے قیام و طعام کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔انہوں نے ملازمین کو فراہم کئے جارہے کھانے اورصحت و صفائی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔