بارہمولہ//وترگام رفیع آباد علاقے میں سرکار نے چھ سال قبل منی سیکٹریٹ کیلئے ایک عمارت تعمیر کرنے کا کام شروع کیا تھا تاہم اب تک وہ تشنہ تکمیل ہے ۔جس کے وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق سرکارنے 2012 میںرفیع آباد کے وترگام رفیع آباد علاقے میں منی سیکریٹریٹ کیلئے ایک بلڈنگ کی سنگ بنیاد ڈالی تھی تاہم 6 سال گذر جانے کے باوجود میں عمارت نامکمل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اگر چہ عمارت کا 80 فیصدکام مکمل ہو چکا ہے تاہم اس عمارت کا باقی کام ابھی تک رکا پڑا ہے ۔ایک مقامی شہری مشتاق احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ منی سیکٹریٹ کی عدم موجودگی سے وترگام کے تمام سرکاری دفاتر مختلف مقامات پر قائم ہیں جس کے نتیجے میں یہاں کے لوگوں کوسرکاری کاموں میں بہت دقتوں کا سامنا ہے ۔لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نامکمل عمارت پرفوری طور دوبارہ کام شروع کیا جائے ۔اس سلسلے میں آراینڈ بی ڈویثرن وترگام کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ اس عمارت کیلئے مزید رقومات درکار ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سرکار باقی رقومات فراہم کرے گی تو اس بلڈنگ کا کام دوبارہ شروع ہو گا ۔