بارہمولہ//شمالی قصبہ پٹن کے وانی گام علاقے میں بدھ کو کچھ مقامی لوگوں نے رضاکارانہ طور پر لاؤڈ اسپیکر پر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سڑک کے کنارے پھینکے گئے گوبر کو ہٹادیں اور روسی ساخت کے سفیدوں کو فوری طور پر کاٹ دیا جائے۔ مقامی رضاکاروں کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر جمع گندگی اور سفیدے معاشرے کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کا بھی امکان ہے ۔ جس کے بعد ان رضاکارروں اور مقامی لوگوں نے راستوں سے گندگی کو ہٹادیا اور کئی سفیدے کاٹ دئے ۔ رضاکاروں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری طور اپنے گھروں سے باہر نہ آئیں اور کہیں بھی جمع نہ ہوں۔