سرینگر// شہر خاص میں9سال قبل پولیس کی مبینہ ٹیر گیس شیلنگ کے نتیجے میں جاںبحق ہوئے طالب علم وامق فاروق کی برسی کے موقعہ پر کل عید گاہ میں مزار شہداء پر دعائیہ مجلس منعقد ہوئی ۔لبریشن فرنٹ کے زونل صدر نور محمد کلوال نے 2010ء میں جاں بحق کئے گئے جواں سال وامق فاورق کو ان کی برسی پر شانددار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ہے۔ فرنٹ کے ضلعی قائد غلام محمد ڈار نے کل وامق فاروق کے مقبرہ پر جاکر وہاں انکی یاد میں منعقدہ مجلس میں شرکت کی۔ ادھر لبریشن فرنٹ(H) کے چیرمین جاوید احمد میر نے مزارِ شہدا عید گاہ میں وامق فاروق کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتوں اور عالمی برادری انسانی حقوق کے علمبرداروں کا ضمیر مرچکا ہے جو 1947ء کشمیری عوام کی قربانیوں کو اپنی مفادات کے بھینٹ چڑھا کر برصغیر کے عربوں عوام کو جھوٹی تسیلی دے کر تذبذب میں رکھا ۔ادھرینگ مینز لیگنے اپنے بیان میں کہا کہ کہا اتنے سال گزرنے کے باوجود وامق فاروق کے قتل میں ملوث وردی پوش افراد کھلے عام گھوم رہے ہیں۔