Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

وادی کے تمام سکولوں میں ’’ آج نو بیگ ڈے ‘‘ جموں و کشمیر میں 30لاکھ لوگ تمباکو اور اس سے بنی مصنوعات کا استعمال کرنے کے عادی

Mir Ajaz
Last updated: May 31, 2024 12:46 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

تمباکو مخالف عالمی دن

 پرویز احمد

سرینگر //عالمی ادارہ صحت کی جانب سے آج پوری دنیا میں’’ تمباکو مخالف عالمی دن‘‘ کے طور پر منایا جارہا ہے۔امسال عالمی ادارہ نے تمباکو کے عالمی دن 2024 کا تھیم “بچوں کو تمباکو کی صنعت میں مداخلت سے بچانا” کے موضوع کا انتخاب کیا ہے۔ تھیم آنے والی نسلوں کے تحفظ اور تمباکو کے استعمال میں کمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔پوری دنیا کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی 31مئی کو تمام سکولوں میں بچوں کو تمباکو بنانے والی کمپنیوں کی پالیسوں سے آگاہ کرنے کیلئے پروگراموں کے انعقاد کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم نے جموں و کشمیر کے تمام سکولوں اور ہائرسیکنڈری سکولوں میں ’’نو بیگ ڈے‘‘ کا اعلان کیا ہے۔’نو بیگ ڈے‘ کے موقع پر تمام سکولی بچوں کو تمباکو مخالف پروگراموں اور ریلیوں کا انعقاد کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے اشتراک سے 31مئی کو تمباکو مخالف عالمی دن کے موقع پر بچوں اور عام لوگوں میں جانکاری بڑھانے کیلئے ریلیوں، تحریری اور ، مصوری کے مقابلوں نیز سیمیناروں کا انعقاد کیا جارہاہے۔ تمام چیف ایجوکیشن افسروں کے نام جاری کئے گئے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اس حولے سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کریں جن میں بچوں، ان کے والدین اور عام لوگوں کو شامل کیا جائے اور جمعہ کو ’’نو بیگ ڈے‘‘ کے طور پر منایا جائے ۔ وادی کے 14000سکولوں میں سے صرف 3ہزار سکولوں میں ہی تمباکو مخالف قوانین پر عمل در آمد ہورہا ہے لیکن امسال محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری سکولوں کے باہر سگریٹ کی فروخت پر عائد پابندی کے بورڈ نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تمباکو مخالف مہم سے جڑے ڈاکٹر ناصر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ وادی کے تمام ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں معمول کے کام کاج کے علاوہ بچوں کو تمباکو مخالف دن اور اس کے مقاصد کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔ ڈاکٹر ناصر نے بتایا کہ وزارت صحت امسال تمباکو کے استعمال کے حوالے سے تازہ سروے کرانے پر غور کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرانی گیٹ سروے کے مطابق جموں و کشمیر میں آبادی کا 25فیصد یعنی تقریباً 30لاکھ لوگ تمباکو اور تمباکو سے بنی مصنوعات کا استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جانکاری مہم لازمی ہے مگر تمباکو اور تمباکو سے بنی مصنوعات جیسے سگریٹ کو قابو میں کرنے کیلئے ایک ٹھوس پالیسی اختیار کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سرکار کو تمباکو اور تمباکو سے بنی مصنوعات بنانے والی کمپنیوں کے خلاف ایک ٹھوس پالیسی بنانی چاہئے اور کھلے عام سگریٹ اور دیگر تمباکو سے بنی چیزوں کو بیچنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ تمباکو مخالف قوانین کے تحت تعلیمی اداروں کے ارد گرد 100میٹر کے دائرے میں سگریٹ فروخت کرنا منع ہے لیکن وادی کے ہر گلی کوچے میں بچوں کو بلا خلل سگریٹ دستیاب ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سالانہ امرناتھ یاترا: یاتریوں کے لئے قریب 125 لنگر قائم کئے جائیں گے
تازہ ترین
بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں گرمی کی لہر: محکمہ تعلیم نے گائیڈ لائنز جاری کیں
تازہ ترین
عمر عبداللہ نے پی ڈی ڈی اور ایچ اینڈ یو ڈی ڈی کی جائزہ میٹنگوں کی صدارت کی
تازہ ترین

Related

کشمیر

موسمی صورتحال پر گہری نظر ضرورت پڑی تو تعطیلات پر فیصلہ لیا جائیگا:سکینہ ایتو

June 11, 2025
کشمیر

کشمیر کے سیاحتی مقامات کی چہل پہل ماند پڑ گئی ۔12000مرکبان، سلیج والے، پورٹر، گائیڈ، فوٹو گرافر اور سنو بائیکرس کو64کروڑ کا نقصان

June 11, 2025
کشمیر

تیز رفتار ترقی کیلئے کوئی حد متعین نہیں ترقی پڑوسی ملک کے عزائم کو ناکام بنا ئےگی :وزیر اعلیٰ

June 11, 2025
کشمیر

رابطہ سڑک خستہ حال اور بنیادی ڈھانچے کی عدم دستیابی قدرتی خوبصورتی سے مالامال پنیر جاگیر سرکار کی نظروں سے اوجھل

June 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?