سرینگر// وادی کشمیر میں بدھ کو ایک پولیس اہلکار سمیت تین مزید افراد کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے کا پولیس اہلکار سکمز صورہ میں زیر علاج تھا جہاں وہ فوت ہوگیا۔
کورونا سے جاں بحق ہونے والوں میں عمر کالونی لالبازار سرینگر کا ایک مریض بھی شامل ہے اور وہ بھی سکمز صورہ میں ہی زیر علاج تھا۔
ادھر سکمز بمنہ میں جنوبی ضلع شوپیان کا ایک بزرگ شہری بھی کورونا سے از جان ہونے والوں میں شام ہے جو وہاں11ستمبر سے زیر علاج تھا۔