وادی کشمیر میں تازہ برفباری سے معمولات میں رکاؤٹ

سرینگر/وادی کشمیر میں بدھ کو تازہ برفباری سے روز مرہ کے معمولات میں کافی اثر پڑا جبکہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج دیر تک موسم ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔

وادی میں تازہ برفباری کا سلسلہ آج صبح شدید سردی کے بیچ شروع ہوگئی ۔

شہر سرینگر میں کم و بیش دو اڑھائی انچ تازہ برف جمع ہوگئی ہے۔وادی کے دیگر علاقوں سے بھی ہلکی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ19جنوری سے کشمیر میں''شدید ''برفباری متوقع ہے جس سے وادی کے ساتھ زمینی و فضائی رابطے منقطع ہوسکتے ہیں۔

 ماہ جنوری میں اب تک وادی کشمیر کے اندر تین بار برفباری ہوئی ہے جہاں سردیوں کے شدید ترین ایام ''چلہ کلان'' جاری ہیں۔ کشمیری کلینڈر کے مطابق چلہ کلان کا سلسلہ 22دسمبرسے31جنوری، یعنی 40 روز تک جاری رہتا ہے۔