سرینگر//جموں کشمیر میں پیر کے روز کورونا متاثرین میں1036کا اضافہ ہوا اور اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد65026تک بڑھ گئی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق آج وادی کشمیر میں473جبکہ جموں صوبے میں563کیس سامنے آئے ۔
اعداد شمار کے مطابق آج سرینگر میں141،بڈگام میں60،بارہمولہ میں79،پلوامہ میں54،اننت ناگ میں36،بانڈی پورہ میں22،کپوارہ میں 14،گاندر بل میں56،کولگام میں5،شوپیان میں6،جموں ضلع میں245،راجوری میں66،اُدھمپور میں30،کٹھوعہ میں34،ڈوڈہ میں59،سانبہ میں57،پونچھ میں24،رام بن میں15،ریاسی میں26اور کشتواڑ میں7کورونا کیس سامنے آئے۔