سرینگر// وادی کشمیر میں منگلوار شب کوزلزلے کے شدیدجھٹکے محسوس کئے گئے ۔پیروں تلے زمین ہلنے کی وجہ سے لوگوں میں زبردست گھبراہٹ پیدا ہوگئی اور وہ خوفزدہ ہوکر کلمہ شہادت کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرکھلی جگہوں پر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق منگلوار شب 10.17بجے وادی کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔معلوم ہوا ہے کہ زلزلے کا مرکز سرینگر سے118کلومیٹر اور بانڈی پورہ سے80کلومیٹر دورشمال مشرق اور مظفرآباد سے94کلومیٹر دور شمال جنوب میں تھا۔زلزلہ پیما پر اس کی شدت 5.6درج ہوئی اور یہ سطح زمین سے 40کلومیٹر نیچے پیش آیا۔زلزلے کے جھٹکے وادی کشمیر اورجموں خطے کے علاوہ پاکستانی زیرانتظام کشمیر،خیبر پختون خواہ اور دہلی میں بھی محسوس کئے گئے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم تفصیلات کا انتظار ہے۔