عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے منگل کو کہا کہ کشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لیے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب جموں میں منعقد ہوگی جس کی صدارت لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کریں گے اور وزیر اعلی عمر عبداللہ مہمان خصوصی ہوں گے۔26 جنوری کی سیکورٹی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ لوگ تقریب اور پریڈ سے لطف اندوز ہوں۔وادی کشمیر میں، مرکزی تقریب یہاں بخشی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے جہاں نائب وزیر اعلی سریندر چودھری تقریب کی صدارت کریں گے۔