وادی میں کووِڈ- 19مثبت معاملات کی تعداداعدادشمارسے کہیں زیادہ: ڈاک

سرینگر// ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں جو کووڈ کے مثبت معاملات کے اعدادوشمار جاری کئے جاتے ہیں، اصل میں کووِڈ کے مثبت معاملات اس سے زیادہ ہوتے ہیں ۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ جب تک نہ ہم احتیاط سے کام لیں گے کووڈ کی وباء ختم نہیں ہوسکتی ہے ۔کشمیر میں اومیکرون کی وجہ سے کووڈکی تیسری لہر پھیل رہی ہے۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر نے جمعہ کو کہا کہ وادی میں کوویڈ پازیٹیو کیسز کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو رپورٹ کی جا رہی ہیں۔ڈاک کے صدر اور انفلوئنزا کے ماہر ڈاکٹر نثار الحسن نے کہاسرکاری تعداد ایک کم تخمینہ ہے ،کیونکہ بہت سے کوویڈ کیسز رپورٹ نہیں ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب سے اومیکرون وادی میں نمودار ہوا ہے تب سے گھروں میں ٹیسٹ کٹس اور ریپڈجانچ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور جب گھروں میں کٹس کے ذریعے مثبت معاملات کا پتہ چلتا ہے تو اسکی رپورٹ نہیں ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ بہت سے لوگ اس فکر میں بھی ٹیسٹ نہیں کراتے ہیں کہ انہیں کوویڈ کیمپوں میں لے جایا جائے گا۔ڈاک صدر نے کہا کہ اگرچہ RT.PCRکووڈ کی مختلف حالتوںکا پتہ لگانے میں بہتر ہے تاہم اس سے بھی 30فیصدی مثبت معاملات چھوٹ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاہم بہت سے ایسے مریضوں کو دیکھتے ہیں جو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں منفی آتے ہیں، لیکن سی ٹی سکین سے ان کے کووڈ مثبت ہونے کا پتہ لگتا ہے ۔ڈاکٹر نثار نے کہاانڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ICMR) نے اپنی نئے رہنما خطوط میں متعدد زمروں کے لیے جانچ کی ضرورت کو ختم کر دیا ہے جن میں تصدیق شدہ کووِڈ مثبت کیسز کے رابطے بھی شامل ہیں، جب تک کہ وہ ہائی رسک کیٹ یگریز میں نہ ہوں۔انہوں نے کہااس کے علاوہ، اس نے بغیر علامات والے مریضوں کو بھی استثنیٰ دیا ہے ، جن میں حاملہ خواتین بھی شامل ہیں جن کو ڈیلیوری کے لیے ہسپتال میں داخل کیا جاتا ہے جب تک کہ اس کی تصدیق نہ ہو یا علامات ظاہر نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب جانچ میں کمی کی جائے گی تو ہمیں کمیونٹی میں بیماری کا صحیح اندازہ نہیں ہوگا۔
 

کووِڈٹیسٹ کے بعدگلمرگ جانے کی اجازت

 ٹنگمرگ//مشتاق الحسن //کووڈ کی تیسری لہر سے سیاحت کو بچانے کے لیے ایس ڈی ایم گلمرگ سمیر احمد جان نے ایک حکم جاری کیا ہے جس کی روسے آج یعنی سنیچروار سے سیاحوں اور عام لوگوں کو کووِڈ ٹیسٹ کے بعد ہی گلمرگ جانے کی اجازت دی جائے گی۔ معلوم رہے گلمرگ میں 65اسکول بچوں اور جموں وکشمیر بینک کے ملازمین کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ ادھر میونسپل کمیٹی ٹنگمرگ نے گلمرگ میں مختلف رہایشی ہٹوں اور گنڈولہ کے اندونی حصے میں اودیات کا چھڑکائو کیا ہے جبکہ گلمرگ میں پولیس لائوڈ اسپیکر پر اعلان کرکے لوگوں اور سیاحوں کو سماجی دوری اور ماسک استعمال کرنے کی تاکید کررہی ہے۔
 

لداخ میں کووِڈ- 19کے24نئے کیس

لیہہ//لداخ میں کورونا وائرس کے نئے124معاملات سامنے آنے کے بعد خطے میں وباسے متاثر افراد کی تعداد22773ہوگئی ہے جبکہ فعال معاملوں کی تعداد598ہوگئی۔اس دوران لداخ میں 28مریضوں کو اسپتالوں سے رخصت کیاگیااوراس طرح وبائی بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد22153تک پہنچ گئی ہے۔نئے124معاملات میں104کاتعلق لیہہ سے ہے جبکہ 20مریضوں کا کرگل میں پتہ چلاہے۔