حکومت سے ملزمان کوعبرتناک سزادینے کی پرزورمانگ
کشتواڑ//وادی کشمیرکے بانڈی پورہ اورگاندربل میں کمسن بچیوں کی عصمت ریزی کے الگ الگ واقعات کے خلاف ضلع کشواڑ میں لوگوں نے ضلع کورٹ کمپلیکس کے باہر نیشنل کانفرنس سٹوڈنٹس یونین نے پرامن احتجاج کیا۔اس دوران احتجاج کی قیادت کررہے این سی ایس یو کے ضلع صدر مدثر آہنگر نے ان واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان شرمناک واقعاتمیں ملوث ملزمان کو عبرتناک سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔اس دوران سراپااحتجاج این سی کارکنوں اور بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھاے رکھے تھے جن پر بانڈی پورہ و گاندربل میں کم عمر بچیوں کے ساتھ پیش آے جنسی زیادتی کے واقعات کے خلاف اس میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کامطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ریاستی گورنرانتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کی فاسٹ ٹریک بنیادوں پر کاروائی کی جائے اور ملوثین کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص ایسی حرکت کرنے کی جرت نہ کرسکے۔واضح رہے کہ کچھ روزقبل بانڈی پورہ کے علاقہ سمبل میں 3 سالہ بچی کے ساتھ ایک نوجوان نے زیادتی کی تھی جبکہ گاندربل کی 16 سالہ کم عمر لڑکی کے ساتھ بھی زیادتی کی گئی تھی جس کے بعد پوری ریاست میں ان واقعات کو لیکر لوگوں میں کافی غم و غصہ پایا جارہا ہے۔