عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پوری وادی کشمیر میں رات کا درجہ حرارت بدستورگر گیا ہے جس سے سرد موسم کی شدید صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور سری نگر میں پیر کو کم سے کم منفی5.1 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،۔موسمیاتی مرکز سرینگر نے 21 جنوری تک خشک موسم کی پیش گوئی کی ہے اور جموں و کشمیر میں 15، 16 اور 21 جنوری کے درمیان الگ تھلگ اونچائی پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ سرینگر میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات کے دوران ریکارڈ کیا گیا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.1 سینٹی گریڈ تھا ۔پہلگام وادی کشمیر کا سب سے سرد مقام رہا جہاں کم از کم درجہ حرارت منفی 8.4 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔گلمرگ میں بھی کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی اور منفی 6.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ سونمرگ میں منفی 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔کپواڑہ میںمنفی 5.5، کوکرناگ میںمنفی 3.9 ڈگری اور قاضی گنڈ میں منفی 6.4 سینٹی گریڈ تک گر گیا ۔