وادی میں پھر ہلکی شبانہ برفباری اور بارشیں

سرینگر/وادی کے کچھ ایک بالائی علاقوں میں شبانہ ہلکی برف باری ہونے کے بعد بدھ علی الصبح سرینگر سمیت کئی میدانوں علاقوں معمولی بوندا باندی بھی ہوئی۔تاہم  دن بھر مطلع ابر آلود رہا اور ہوائیں بھی چلتی رہیں۔وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے البتہ گلمرگ اور پہلگام میں ریکارڈ توڑ پڑ رہی ہے۔ گلمرگ میںمنفی 10.4اور پہلگام میں منفی5.6ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 29 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ جس دوران دن کے درجہ حرارت میں بہتری جبکہ شبانہ سردیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔وادی  کے کئی علاقوں خاص کو جنوبی کشمیر اور بڈگام میں بدھ کی صبح ہلکی بوندا باندی ہوئی اور بالائی حصوں میں ہلکی برفباری بھی ہوئی۔رات کے دواران ہلکی برفباری اور بارشوں کے بعد سردی میں اضافہ ہوا اور بدھ کو دن بھر سرد ہوائیں چلتی رہیں حالانکہ مطلع ابر آود بھی رہا لیکن کبھی ہلکی سی دھوپ بھی کھلی رہی۔ گلمرگ اور پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالترتیب قریب 0.4 ملی میٹر اور 1.1ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ سرینگر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی اور یہاں شبانہ درجہ حرارت 1.3 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا۔گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قریب 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.4ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔ کپواڑہ میں منفی 1.6، قاضی گنڈ میں 4.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ،میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا۔