سرینگر// جہاں گلمرگ اور پہلگام سمیت بالائی علاقوں میں تازہ ہلکی برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، وہیں منگل کو وادی کشمیر کے بیشتر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منگل صبح 8.30 بجے تک 0.7 ملی میٹر بارش ہوئی اور گزشتہ رات کے 2.2 کے مقابلے میں کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں 0.8 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ گزشتہ رات 0.6 کے مقابلے میں 0.3 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ کوکرناگ کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ تھا ۔انہوں نے کہا کہ پہلگام میں 0.3 سینٹی میٹر تازہ برف باری ہوئی اور گزشتہ رات منفی 0.5 کے مقابلے میں کم سے کم درجہ حرارت 6.2 ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں 3.8 سینٹی میٹر برف پڑی اور گزشتہ رات منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 9.0 ڈگری رہا۔ انہوںنے بتایا کہ جموں میں درجہ حرارت8.7 ، بانہال میں منفی 1.0 ڈگری ،، بٹوٹ میں 1.1 جبکہ بھدرواہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لداخ کے لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.1 ، کرگل میں منفی 14.0 اور دراس میں منفی 14.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔