وادی میں سورج پھر آگ اُگلتا رہا سرینگر میں پارہ 33.7درج،کٹھوعہ میں 38.1

Generic hot weather photo.

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//دوران شب جموں خطے کے کئی علاقوںمیں اچھی خاصی بارش کے بعد منگل کے روز سرینگرسمیت وادی کے کئی علاقوںمیں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34ڈگری کے آس پا س رہا۔ موسمیاتی مرکز سرینگرنے منگل کی صبح کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کٹھوعہ میں 117.5 ملی میٹر، ریاسی 45.5 ملی میٹر، ادھم پور101.6 ملی میٹر، جموںمیں48.2 ملی میٹراور سانبہ30 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔اسکے برعکس کشمیر میں منگل کے روز بھی سورج آگ اگلتا رہا۔منگل کو درجہ حرارت 33.7ریکارڈ کیا گیا۔کپوارہ میں وادی کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 34.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔جموں میں وادی سے کم 32.8 ڈگری رہا۔ بانہال میں 29.6سانبہ میں 37.1اور کشتواڑ میں 32.6کے علاوہ کٹھوعہ جموں کشمیر کا گرم ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت38.1رہا۔موسمیاتی مرکز نے پیشن گوئی ی ہے کہ 6اور7اگست کو دن کے وقت جموں و کشمیر کے کئی مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اورکئی مقامات پر رات گئے اورصبح سویرے گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے ۔جبکہ8سے10اگست کے دوران دن کے وقت گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے ساتھ بکھرے ہوئے مقامات پر خاص طور پر دیر رات اورصبح سویرے بارش ہونے کاامکان ہے۔ موسمیاتی مرکز سری نگرنے مزید کہاکہ 11سے13اگست تک کشمیر ڈویڑن کے بکھرے ہوئے مقامات اور جموں ڈویڑن کے کافی وسیع مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا ایک مختصر سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔