سرینگر//وادی میں جاری ہلاکتوں اور فورسز کی مبینہ زیادتیوںکے خلاف مشترکہ مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے منگل کو یہاں کوکر بازار لال چوک میں احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت سے وابستہ قائدین واراکین لوگوں کی بڑی تعدادکے ہمراہ کل کوکر بازارلالچوک میں جمع ہوئے اور کشمیر کے طول و عرض میں جاری قتل و غارت خاص طور پر 18ماہ کی معصوم بچی حبہ جان کی پیلٹ مار کر بصارت چھین لینے نیز ایک اور معصوم بچی 15سالہ مسکان جان کو گولیاں مار کر قتل کردینے کے خلاف ایک پرامن احتجاج کیا۔احتجاج میںغلام رسول ڈار عیدی، محمد شفیع خان، مولوی بشیر عرفانی، نور محمد کلوال، مشتاق احمد صوفی، ہلال احمد وار، بلال احمدصدیقی، شیخ عبدالرشید، پیر غلام نبی، محمد یوسف نقشہ، محمد زمان میر، فاروق احمد سوداگر، محمد یاسین عطائی، اشرف بن سلام، عبدالرشید اونتو، خواجہ فردوس وانی، سید محمد شفیع، محمد صدیق شاہ، پروفیسر جاوید،غلام محمد ناگو، غلام حسن میر، جعفرکشمیری، عبدالمجید وانی، شکیل احمد بٹ اور امتیاز احمد شاہ موجود تھے جبکہ دین محمد متو صدر ٹریڈرس فیڈریشن لال چوک ، فاروق احمد بتکو صدر بازار کمیٹی کوکر بازار اور سلیم ڈار جنرل سیکرٹری بازار کمیٹی کوکر بازار محمد امین مغلو ،شبیر احمد ڈبلا اور زندگی کے کئی شعبوں سے وابستہ لوگوں نے بھی ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے نعرے لگائے ۔اس موقع پر کئی قائدین نے اس احتجاج سے خطاب کیااوروادی کے طول عرض میں جاری قتل و غارت گری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔