سرینگر//جمعیت اہلحدیث نے کہا ہے کہ ساری وادی جہاں جورو ظلم کی چکی میں پسی جارہی ہے وہاں آئے روز جا مع مسجد سرینگر پر یلغاریں ’ہمارا سکو ن لوٹ لیتی ہیں اور یہ طرز عمل ہمارے لئے کسی بھی لحا ظ سے قابل بر دا شت نہیں ہے ‘۔ جامع سلفیہ لال بازار میں عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث صدر غلام محمد بٹ المدنی اور ناظم اعلی ڈا کٹر عبد الطیف الکندی نے کہاکہ ’مسا جد کا تعلق امت کی زندگی سے ہے اور ان کے ساتھ ہمارا جو قلبی اور جذباتی رشتہ ہے یہ ہمارا حا صل حیات اور سرما یہ آ خرت بھی ہے ان کا تقدس اور وقار ہمیں جی جا ن سے عزیز ہے ان مقا مات مبارکہ کی حر مت کی پاما لی امت کا سکھ چین لو ٹ لیتی ہے‘۔ انہوں نے کہاکہ اس تاریخی مر کز عبادت کو بار بار نشا نہ بنانا ہمارے قلوب کو چھلنی اور ارواح کو مجروح کر دیتا ہے اور یہا ں نماز یو ں کو بلٹ اور پیلٹ کا شکار بنا نا بھی اب معمو ل بن گیا ہے ۔انہوں نے اقوا م عا لم کو ان روح فر سا واقعات کا سخت اور سنجیدہ نو ٹس لینے کی ضرورت کو بھی وا ضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلمانا ن عا لم اپنی تاریخ کے نا زک دور سے گذر رہے ہیںلیکن جہاں اندیشے ،اضطراب اور خطرات ہیں وہا ں ان ہی کے بیچ امکانات کا ایک طویل سلسلہ بھی ہے اور ان ہی خطرات میں ہمارا رو شن مستقبل پو شیدہ ہے ہما رے لئے دنیا کی قیا دت کے امکانات واضح ہیں کیوںکہ قرآن حکیم کی شکل میں جو دستو ر العمل ہمیں حا صل ہے ،دنیا اسی وجہ سے ہا تھ دھو کرہمارے پیچھے پڑ ی ہے آ ج بھی ہم اس کتا ب مبین سے جڑ جا ئیں تو پھر عظمت گم گشتہ واپس مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کی ابلیسی تہذیب بس اسی کتاب حق سے خوفزدہ ہے اس کی تعلیمات پر آ ج بھی دنیا عمل پیرا ہو تو رشک جنت بن سکتی ہے ۔کانفر نس سے مز ید 12سے زا ئد مقتدر علماء کرام مخا طب ہو ئے اور قران و سنت کے مختلف گو شو ں کو اجاگر کیا ۔