جموں// وائس چیئرپرسن کھادی اینڈ ولیج اِنڈسٹریز بورڈ (کے وی وی بی) ڈاکٹر حنا شفیع بٹ کی صدارت میںوزیر اعظم روزگار جنریشن پروگرام اور جے کے دیہی روزگار جنریشن پروگرام کے تحت پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے بینکرس کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔بینکروں نے دونوں سکیموں کے تحت اَب تک منظور شدہ معاملات کی تعداد کے بارے میں تفصیلات پیش کیں اوراِن سکیموں کے تحت زیرِ اِلتوأمعامات دسمبر 2020 کے آخیرتک منظور کئے جائیں گے۔ میٹنگ میں کے وی آئی بی کے سینئر اَفسران ، نائب صدر جے اینڈ کے بینک ، کلسٹر ہیڈس ، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجرز ، تمام اضلاع کے ناظمین آر ایس ای ٹی آئی کے علاوہ ڈی آئی سی اور کے آئی سی کے دیگر بینکرس اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں اور بینکروں پر زور دیا کہ وہ دیہی اور شہری نوجوانوں میں بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے ان سکیموں کے ذریعے بے روزگار وں کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں۔