کنگن//نیو کالونی گنڈ کی آبادی کا الزام ہے کہ انہیں فلٹرکئے بغیر پینے کا صاف پانی سپلائی کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق ہے۔ بستی میں رہائش پذیر لوگوں نے جل شکتی محکمہ کی جانے سے بیس برس قبل تعمیر کئے گئے فلٹریشن پلانٹ کو دو برس قبل ناکارہ قرار دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی لوگوں کو اسی فلٹریشن پلانٹ سے پانی فراہم کیا جارہاہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارشیں ہونے کے ساتھ ہی علاقے میں گدلا پانی سپلائی ہوتا ہے۔لوگوں نے بتایا کہ اگرچہ نیو کالونی کے لئے نئے فلٹریشن کو منظوری ملی ہے لیکن ابھی تک اس پر کام شروع نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں لوگوں کو مضر صحت پانی استعمال کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ نئے فلٹریشن پلانٹ پر کام شروع کیا جائے ۔