نیوزی لینڈ دہشت گردی | او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ

 اسلام آباد //وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والی دہشت گردی پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے بتایا کہ انہوں نے ترکی کے وزیر خارجہ سے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے جس میں یہ طے ہوا ہے کہ او آئی سی کا اجلاس استنبول میں 22 مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں کرائسٹ چرچ دہشت گردی کو سامنے رکھتے ہوئے دنیا بھر میں اسلام فوبیا پر بحث کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا سے ہجرت کرکے یورپی دنیا کے مختلف علاقوں میں ہجرت کرنے والے افراد کے ساتھ ہونے والے مظالم پر بھی بات کی جائے گی۔